حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور معروف علمائے کرام کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران شیخ رشید اور وفاقی وزیربرائےمذہبی امور نور الحق قادری بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ثروت اعجاز قادری، پیر خالد سلطان باہو، پیر عبدالخالق، ڈاکٹر محمد زبیر، حامد سعید کاظمی، پیر محمد امین، پیر خواجہ غلام قطب فرید، پیر نظام سیالوی، صاحبزاہ حافظ حامد رضا ، مفتی وزیر قادر، میاں جلیل احمد شرقپوری، پیر مخدوم عباس بنگالی، پیر سید علی رضا بخاری، صاحبزادہ حسین رضا سمیت دیگر علماء بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جبکہ حکومت اور مظاہرین سےمذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی علماء کرام سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔

وفاقی وزیربرائےمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کمیٹی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کرے گی، ہم نے ہمیشہ بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے۔ کمیٹی حکومت اور مظاہرین سے رابطہ رکھے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More