حسن ابدال میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

حسن ابدال : گوردوارہ پنجہ صاحب میں بابا گرونانک کے پانچ سو باون ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغازہو گیاہے۔

بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حسن ابدال نے مہمانوں کا استقبال کیااور پھولوں کے گلدستوں کاتبادلہ کیا۔بھارت سے آنے والے 2400 سے زائد سکھ یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچے۔ پولیس کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے تھے ۔

سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے لئے بارہ سو سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں جبکہ گوردوارہ پنجہ صاحب اور اطراف کا علاقہ سیل کردیاگیا۔ سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد بائیس نومبر کو حسن ابدال سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور روانہ ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More