کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد

اسلام آباد: سربراہ پاکستان بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے استقبال کیا۔انہیں روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے خطے میں پاکستان بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More