پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد

کراچی: پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈ ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کے حوالے کردی۔

تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More