ملک بھر میں موسم بدستور سرد، پنجاب میں ہلکی دھندچھائی

اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ شمالی علاقہ جات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ شمالی علاقہ جات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔

سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی05، لہہ منفی 04 ،زیارت،گوپس منفی03 ،کالام اورہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More