ملک بھر میں موسم سرد، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ہوگیا

اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردہے تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا۔تا ہم بعض مقامات پر شام یا رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا۔تا ہم بعض مقامات پر شام یا رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ، اسکردو منفی05 ، استور،گوپس،زیارت منفی03،کالام منفی 02، اننت ناگ، ہنزہ اورگلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More