گورنر پنجاب کی تقرری، صدر اور وزیراعظم میں سرد جنگ

اسلام آباد: گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پرایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں سرد جنگ جاری ہے۔گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی۔

گورنر پنجاب کی تقرری کے حوالے سے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں سرد جنگ جاری ہے ۔صدر عارف علوی وزیراعظم کی ایڈوائس کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا تاہم وزیراعظم نے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلیغ الرحمٰن ہی گورنر پنجاب کیلئے موزوں شخصیت ہیں۔ ان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی جائے۔

صدر مملکت31مئی تک بلیغ الرحمٰن کی تقرری کے توثیق کے پابند ہیں تاہم صدر مملکت نے اتفاق نہ کیا تو وزیراعظم کی ایڈوائس ازخود لاگو ہوجائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More