اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں  بادل چھائے رہیں گے، گلگت بلتستان میں ایک دومقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال وہاڑی، جھنگ، ملتان لودھراں، بہاولپور، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، قصور اور شیخوپورہ میں شدید دھند کا امکان ہے۔ گجرات، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گھوٹکی اور سکھر بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

آج سب سےکم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو، ہنزہ، گوپس میں منفی چھ، قلات منفی پانچ، مالم جبہ منفی چار، راولا کوٹ، استور منفی تین دیر، دروش، گلگت منفی دو اور ژوب میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی، کالام اور مالم جبہ میں دو انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

شہر میں غیر قانونی تجاوزات پرانکوائری کمیٹی بنائی جائے، اسپیکر سندھ اسمبلی

shakir shaikh

سینیٹ انتخابات غیر شفاف اور ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال، فاروق ستار

nehal qavi

وارم اپ میچ: ساؤتھ افریقا نے سری لنکا کو شکست دیدی

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More