آرمی چیف کا ایل او سی پر پدھار سیکٹر کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن اور فارمیشن کی عملی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کی تعریف کی اوران سے بات چیت کی،

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More