آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے قازقستان میں امن وامان کی صورتحال جلد بجال ہوجائے گی، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق قازقستان کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ، قازق سفیر نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں بہتری کیلئے ہر سطح پر کرداراداکرنے کا عزم کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More