وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سےمتعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا ہے۔

چند روز قبل 28 فروری کو بھی وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

14 فروری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی. جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More