آرمی چیف کی ترک مسلح افواج کے چیف سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سربراہ ترکش بری فوج کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ جبکہ ترکش بری فوج کے سربراہ نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، بارڈر مینجمنٹ کیلئے کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More