آرمی چیف سےیورپی یونین کی سفیرکی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےیورپی یونین کی سفیراندورولا کامینارا نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، یورپی یونین سےدوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان یورپی یونین کےساتھ اپنےتعلقات کی قدرکرتاہے، ہم باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ فائدے کے کثیرالجہتی تعلقات کوفروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More