آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا ، برطانوی ہائی کمشنر نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More