خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمیونسٹ پارٹی چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

یانگ جیچی نے پاکستان میں چینی اہلکاروں کے تحفظ اور علاقائی استحکام کیلئے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے یانگ جیچی نے پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More