تازہ ترین
آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت

آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت

راولپنڈی: (29 جون 2020) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشتگردوں کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربانیں کر کے دہشتگردوں کو روکا۔ گارڈز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری ردعمل بھی قبل تحسین ہے۔ رینجرز اور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشتگردوں کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔ ملک میں دیرپا امن شہداء کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top