تازہ ترین
ایچ آئی ٹی عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے، آرمی چیف

ایچ آئی ٹی عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: (28 جولائی 2020) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹی ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے الخالد وَن ٹینک کی ہینڈنگ اوور تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الخالدون ٹینک چین اور یوکرین کے مشترکہ تعاون تیار کیا گیا ہے۔ تقریب میں الخالد وَن ٹینک کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ الخالد وَن ٹینک آج آرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ الخالد وَن ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے۔ الخالد وَن ٹینک ڈرائیوڈ یجیٹل پینل تھرمل امیجنگ اور جدیدٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ ٹینک دن اور رات میں لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ٹینک نیوکلیئر، بائیولوجیکل، کیمیکل حملے میں موثر دفاع کی اہلیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے ایچ آئی ٹی کی کوششوں اور صلاحیتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی خودانحصاری کے حصول میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔ ہماری دفاعی تیاریاں امن کو یقین بنانے کیلئے ہیں۔ اگر کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top