قمرجاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کےسفیر نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات پر مبنی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرامید ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کے سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورمشترکہ مفادات پر مبنی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرامید ہے۔ جبکہ جمہوریہ چیک کے سفیر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ چیک ریپبلک کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More