تازہ ترین
متحد قوم کے عزم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا، آرمی چیف

متحد قوم کے عزم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا، آرمی چیف

راولپنڈی: (15 ستمبر 2020) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ متحد قوم کے عزم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات لیفٹیننٹ ناصر حسین کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ شہید لیفٹیننٹ کے گھر گئے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین نے مادر وطن کے دفاع کا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ ناصر شہید کے اہلخانہ کے حوصلے کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top