پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے انسداد دہشتگردی اور تربیتی امور پر مزید رابطے بڑھانے اتفاق ہوا ہے۔

اس موقعے پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More