پشاورمیں عدالت کے حکم پر سی این جی اسٹیشنز کھو ل دیئے گئے

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز پیر،بدھ اور جمعہ کو صبح 9سے شام 4 بجے تک کھلےرہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More