کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے کھل جائیں گے

کراچی: آر ایل این جی پر چلنے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 14 فروری بروز پیر سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے تمام سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ گیس کی فراہمی بروز پیر 14 فروری کو صبح 8:00 بجے سے دوبارہ شروع ہو جائے گی ۔

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل تھی ۔اعلان شدہ شیڈول سے ایک روز قبل صرف ان سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے جو آر ایل این جی پر چل رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More