کراچی: موسم سرما سے قبل ہی گیس بحران سر اٹھانے لگا۔ ایس ایس جی سی کا سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنزکو24گھنٹے گیس بند کا اعلان۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق تمام سی این جی اسٹیشنز کو اتوار صبح8 بجے سے پیرصبح 8بجے تک گیس کی فراہمی بندرہی گی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔