سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 3روز کیلئے پھر بند

کراچی: ملک میں گیس بحران جاری،سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 3روز کیلئے پھر بند رہیں گے۔ایس ایس جی سی نے جمعہ سے پیر تک تین روز کیلئے گیس بندش کا اعلان کردیا۔

ایس ایس جی سی نے جمعہ سے پیر تک تین روز کیلئے گیس بندش کا اعلان کردیا،تمام سی این جی اسٹیشنزجمعہ 20 مئی صبح 8بجے سے پیر 23 مئی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔گیس بندش کافیصلہ گھریلوصارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا۔جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو اتوار 22 مئی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More