ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔اپوزیشن کے پاس ایجنڈا نہیں ہے وہ صرف نان ایشو پر سیاست کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔

عثمان بزدار کا کہناہے کہ اپوزیشن کی صفوں میں انتشار ہے ۔ مسترد شدہ عناصر اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کررہے ہیں۔ قوم کو ماضی کی لوٹ مار کا دور نہیں بھولا۔الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکاہے ۔سابق ادوار میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائےتکلیف دی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے وعدے نبھا رہی ہے۔ حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے عملاً اقدامات کئے۔تین سالوں میں وہ کام کئے جو اپوزیشن برس ہا برس نہیں کرسکیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More