تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شہر کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شہر کا دورہ

کراچی:(03 اگست 2020)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد عید الاضحیٰ پر قربانی کے باعث صفائی ستھرائی اور آلائشیں کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو جانچنے کے لئے  قیوم آباد کے ڈمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایم ڈی کاشف گلزار نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ شہر کے چھ اضلاع میں مجموعی طور پر پچاسہ آلائش کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے،گزشتہ روز ضلع جنوبی سے 7892 ،ضلع شرقی سے 9351 ،ملیر سے 3738 ،غربی سے 5918 اور کورنگی سے 4151 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں جو کہ مجموعی طور پر اکتیس ہزار ٹن سے زائد بنتی ہیں۔

اس موقع پر وزیربلدیات ناصر شاہ، سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلی سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top