وزیراعلیٰ سندھ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی اور کشتی پر دورہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے بوٹ کا استعمال بھی کیا۔ یو سی واہڑ میں وزیراعلیٰ سندھ کی کشتی بھی خراب ہوگئی، دوسری کشتی منگوا کر کنارے تک پہنچایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منچھر جھیل، مختلف بندوں اور زیر آب دیہاتوں کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بوٹ میں بیٹھ کر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورت حال کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سیلاب متاثرہ علاقوں آراضی، بوبک اور اپنے آبائی علاقے واہڑ بھی گئے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کشتی خراب ہوگئی۔ انتظامیہ نے دوسری کشتی منگواکر وزیراعلیٰ سندھ کو کنارے تک پہنچایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین سے ملاقات کی اور راشن تقسیم کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین میں تقسیم کردہ امدادی سامان کا جائزہ بھی لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More