افسران کے تبادلوں پر وزیراعظم کو ہم سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، مراد علی شاہ

خیرپور: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو صوبے کے افسران کے تبادلوں پر وزیراعلی سے مشاورت کرنی چاہیے تھی جو نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا گزشتہ سال قانون پاس ہوا تھا کہ مشاورت سے کام ہوں گے ۔وزیراعظم سے درخواست ہے تبادلوں پر نظر ثانی کریں، روٹیشن پالیسی بالکل ہے لیکن اس وقت ہمیں ان افسران کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور پر لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگادی تھی، ہم تجاوزات کو ریگولر کرنے کے معاملے پر کمیشن بنا رہے جس کے سربراہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا ریٹائرڈجج ہونگے ۔نسلہ ٹاور میں بلڈر کی غلطی ہوئی تو سزا دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More