سپریم کورٹ کی ہدایت پرعملدرآمد کرواؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےکہاہےکہ سپریم کورٹ جو بھی ہدایت کرےگی اس پرعملدرآمد کرواؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گفتگوکرتےہوئےکہاہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے۔اورنگی اور گجر نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے پروگرام تشکیل دے دیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نےکہاکہ عدالت کو آگاہ کیاہے کہ زمین کی نشاندہی کردی ہے دس ارب کی لاگت سے دو سال میں رہائشی اسکیم تیار ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More