تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، نالوں کی صورتحال کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، نالوں کی صورتحال کا جائزہ

کراچی: (07 اگست 2020) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نالوں پر قائم تجاوازت کا علم ہے۔ کون اس پر قابض ہے، لسٹ بنا کر پبلک کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کراچی کا دورہ کیا۔ انہوں نے نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا اور اس دوران شہر کے مختلف نالوں میں صفائی کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے تمام نالوں پر ہونے والی تجاوزات سے واقف ہوں۔ نالوں پر غیرقانونی پیٹرول پمپس، دکانیں اور مکانات موجود ہیں۔ نالوں پر زیادہ تر تجاوزات اجازت لے کر کی گئی ہیں۔ ان تجاوزات میں کون ملوث ہے، لسٹ بنا کر پبلک کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے چیف ایگزیٹو کو نیب میں بلانا مناسب نہیں۔ نیب کو چاہیے تھا کہ وہ خود وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس جا کر ان سے سوال جواب کرتے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کام کرہی ہے۔ جہاں جہاں بارشیں ہورہی ہیں وہاں ہمارے وزراء موجود ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top