وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویزالٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ آفس کا دورہ کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال،بلدیاتی الیکشن اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں (ق) لیگ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، اہم امور پر ان سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More