تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صفائی کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ بورڈ کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صفائی کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ بورڈ کا اجلاس

لاہور: (1 اگست 2020) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عید الاضحی پر شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ صفائی کے اچھے انتظامات پرمتعلقہ اضلاع کے افسروں اورعملے کو انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آلائشوں کو بروقت اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس ساندہ آمد پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے صوبائی مانیٹرنگ سیل میں صوبہ بھر میں عید الاضحی پر صفائی کے لیئے کیے جانے والے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ صوبائی سیکریٹری بلدیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے لیئے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلی نے ویڈیو لنک پر مختلف شہروں کی انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تمام شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں، متعلقہ ادارے اور انتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہوں گے لاہور میں نئی لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بنائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top