ماں سے محبت کیلئے 365 دن بھی کم ہیں، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہر ماں عظیم ہے، میں تمام ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہر ماں کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا گو ہوں ۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہار محبت کے لئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ماں سراپا محبت ہے۔ ماں سے محبت کے لئے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ یہ ناچیز اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارت اعلی کے منصب پر ہے ۔ ساڑھے تین سال کے بعد قطر میں والدہ محترمہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز کے لئے جان کی قربانی پیش کرنے والے ہر شہید کی ماں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More