تازہ ترین
بہاولپور اورملتان سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری

بہاولپور اورملتان سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری

لاہور:(15 ستمبر 2020)وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے،جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈز صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہاولپور اورملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی ہے،سول سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب بہاولپور اورسول سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب ملتان کو جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائیگا،پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دونوں سیکرٹریٹ کے ماڈل تیار کیے ہیں۔

اس موقع پر عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے دونوں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بارترقی کا نیا دورشروع ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں،سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، جنوبی پنجاب کے فنڈزمن پسند ضلعوں پر خرچ کیے گئے،ہم جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دے رہے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top