تازہ ترین
لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (29 جولائی 2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کی جانب سے اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے سے کم آمدن والے طبقات کو اپنی چھت ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی اور دائرہ کار کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ڈویژن کا ماسٹر پلان سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں ہائی رائز بلڈنگز تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایل ڈی اے میں ریفارمز کر کے اسے پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا گیا ہے۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایل ڈی اے کے دائرہ کار کا ازسرنو جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ ایل ڈی اے کے دائرہ کار کا ازسرنو تعین کرنے کیلئے ننکانہ صاحب، قصور اور شیخوپورہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس ضمن میں فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وہ فیصلہ کریں گے، جس سے عوام کو سہولت ملے اور ان کیلئے آسانی پیدا ہو۔

Comments are closed.

Scroll To Top