تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی

لاہور: (05 جولائی 2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔

ڈیوٹی کے دوران کورونا کی وجہ سے شہید ہونے والے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ملازمین کو شہید پیکج دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122 کے عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ کورونا ڈیوٹی کرنے والے پنجاب ایمرجنسی سروس کے افسران، اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top