وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بی اے پی نے تحریک واپس لے لی

کوئذٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بی اے پی نے تحریک واپس لے لی۔

عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک واپس لی۔ اسپیکر نے رولنگ دی تھی کہ تحریک کا کوئی ایک محرک اپنی قرارد اد واپس لے، آئین کے آرٹیکل 130کلاز 8 کے تحت وزیراعلیٰ مستعفی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان میں اپوزیشن کی جانب سے جام کمال کے خلاف شروع ہونے والا معاملہ بلوچستان عوامی پارٹی کے چند ناراض اراکین نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کر کے آگے بڑھایا، اس قافلے میں پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کے مزید اراکین بھی شامل ہونے لگے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ گورنر نے استعفی منظور کرلیا۔ کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More