کراچی میں سی اسپارک 2022 کی اختتامی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کی مشق سی اسپارک 2022 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اختتامی تقریب میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق کراچی میں مشق سی اسپارک 2022 کی اختتامی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق امیر البحر نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہمہ وقت بھرپور حربی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نےمشق کی حکمت عملی اور سرگرمیوں کے جائزے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سفارشات بھی پیش کیں۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More