آرمی چیف کی کیپٹن سعد اور لانس نائیک کی نماز جنازہ میں شرکت

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 29 مارچ کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے

شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعدبن عامر اور لانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More