تازہ ترین
چین اور بھارت کی لداخ میں جھڑپ، بھارتی افسر سمیت تین فوجی ہلاک

چین اور بھارت کی لداخ میں جھڑپ، بھارتی افسر سمیت تین فوجی ہلاک

بیجنگ: (16 جون 2020) لداخ میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق لداخ کے گالوان ویلی میں بھارت اور چین میں چھڑپ ہوئی، جھڑپ میں بھارتی افسر سمیت تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

چین اور بھارت کے مابین تقریباً ڈیڑھ ماہ سے سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے فوجی رابطوں کے باوجود کشیدگی میں کمی نہ آسکی۔گزشتہ شب چین اور بھارت کے درمیان سرحدی حد بندی ایل اے سی پر چھڑپ ہوئی جس میں ایک بھارتی کرنل اور دو سپاہی ہلاک ہوگئے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نےگزشتہ روز دو مرتبہ سرحدی خلاف ورزی کی اور بھارتی فوجیوں نے چینی اہلکاروں پر حملہ کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top