سابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی فول پروف سیکیورٹی منظور

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی حکومت سے فول پروف سیکیورٹی منظور ہوگئی،وزرات داخلہ نے فول پروف سیکورٹی کی منظوری دے دی۔

سابق چیف جسٹس نے سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو ریٹائرمنٹ سے پہلے خط لکھا خط میں لکھا گیا کہ جسٹس (ر) گلزار احمد، اہل خانہ کو چیف جسٹس والی سیکیورٹی برقرار رکھی جائے،دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے ہیں،اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقامات کے فیصلے کیے،خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گھر اور سفر کے دوران رینجرز فراہم کی جائے۔

خط ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے 27جنوری کو لکھا گیا تھا،جس کے بعد وزرات داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد سے سیکیورٹی واپس نہیں لی جارہی اور چیف جسٹس کا عہدہ رکھتے وقت جو سیکیورٹی ملی تھی وہ برقرار رہے گی،زرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More