سول آمریت نے بھی اسمبلیاں توڑنا شروع کردیں، سعد رفیق

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سول آمریت نے بھی اسمبلیاں توڑنا شروع کر دیں ۔ اسمبلی بحال ہونی چائیے پھر اسمبلی اس کی اکثریت فیصلہ کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اسمبلی توڑنے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ کے نون کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسمبلی بحال ہونی چائیے پھر اسمبلی اس کی اکثریت فیصلہ کرے گی۔عمران خان سازشی آدمی ہیں ۔کل کا دن ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے خط کا سہارا لیا ہے ۔۔عمران خان جانتے تھے وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More