نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف شہریوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر منہدم کی جانے والی عمارت نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ۔ پولیس نے احتجاج کے دوران پر لاٹھی چارج کردیا ۔

کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کے انہدام کا کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں جبکہ دوسری جانب نسلہ ٹاور کے باہر مکینوں اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو سڑک پر جانے سے روکا گیا۔ احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لئے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں انتظامیہ اور بڑی تعداد میں مزدور عمارت گو گرا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More