پاکستان کےشہری اس ملک میں آزاد نہیں ہیں، سراج الحق

سرگودھا : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے عوام ہمت سے کام لیں۔ مہنگائی کے باعث عوام پس چکے ہیں۔ پاکستان کےشہری اس ملک میں آزاد نہیں ہیں اور نہ ہی ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز ہے ۔

سرگودھا میں امیر ضلع کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کے باعث ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہوچکاہے۔ہمارا مقابلہ فرد واحد کےساتھ نہیں اس نظام کےساتھ ہے۔ عمران خان نے ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے غلام تعینات کردیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گوادر والوں کے مطالبات پورے کرے۔بلوچ آج آئینی حقوق مانگ رہے ہیں۔اگر انہیں حق نہ دیاگیا تو ملک کے تمام اضلاع میں احتجاج ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More