جرمنی پلٹ نوجوان کراچی ائیر پورٹ سے غائب، پولیس کی کیس میں عدم دلچسپی

کراچی: جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری ائیر پورٹ سے غائب ہو گیا۔ریحان عطااللہ نامی نوجوان 8 ماہ قبل کراچی سے تعلیم حاصل کرنے جرمنی گیا تھا۔

جرمنی سےکراچی پہنچنےوالاشہری ایئرپورٹ سےلاپتہ ہوگیا ۔ 3روز قبل بھائی کی شادی پرکراچی پہنچاتھا ۔ ایئرپورٹ سےباہرآتےہی شہری ریحان لاپتہ ہوگیا ۔ لاپتہ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ تھانےمیں واقعےسےمتعلق درخواست دینےکی کوشش کی تاہم رہائش سچل تھانےکی حدودمیں ہونےکی وجہ سےٹال دیاگیا۔

ریحان کے والد نے بتایا کہ یکم دسمبر کوبیٹاجرمنی سےروانہ ہوا، 2دسمبرکوکراچی ایئرپورٹ پہنچا ۔ایئرپورٹ کی سی سی ٹی میں میرےبیٹےکودیکھاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ پولیس تعاون کرے تو بیٹا مل سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More