تازہ ترین
بوسٹن میں کرسٹوفرکولمبس کے مجسمے کا سر قلم, ورجینیا میں ڈبو دیا

بوسٹن میں کرسٹوفرکولمبس کے مجسمے کا سر قلم, ورجینیا میں ڈبو دیا

بوسٹن: (11 جون 2020) امریکا دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس سے بھی احتجاجیوں نے اپنی نفرت کا اظہار کردیا ۔ بوسٹن میں اس سیاح کے مجسمے کا سر قلم کردیا گیا جبکہ ورجینیا میں لگے مجسمے کو زمین پر گھسیٹ کر تالاب میں ڈبودیا گیا۔

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مظاہرین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ نسل پرستی کے اس واقعے نے سب کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔ امریکا دریافت کرنے والے سیاح کرسٹو فر کولمبس سے بھی نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بوسٹن میں جہاں ان کے مجسمے کا سر قلم کردیا گیا۔

دوسری جانب ورجینا میں لگے مجسمہ بھی مظاہرین کا نشانہ بنا۔ جسے پہلے گرایا اور پھر سینکڑوں مظاہرین نے اسے زمین پر دور تک کھینچا۔ مظاہرین نے اس مجسمے کو تالاب میں ڈال کر نسل پرستانہ رویے کے خلاف نعرے بھی بلند کیے۔ امریکا کو دریافت کرنے والے اطالوی سیاح کرسٹوفر کولمبس کو بعض حلقے اصل امریکی باشندوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top