اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

مظفر گڑھ: گھرجا گھر پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

مظفر گڑھ:(22 دسمبر 2017) مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے گرجا گھر کے قریب کارروائی کرکے داعش کے تین دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سی ٹی ڈی کے مطابق مظفرگڑھ میں کرسمس کے موقع پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے، جس کے نیتجے میں داعش کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تینوں دہشت گردوں نے راولےوالا میں چرچ پر حملے کا منصوبہ رکھا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت نوید، شاہد اور راشد کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق اوکاڑہ، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد داعش کیلئے کام کرتے تھے،ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پانچ دہشتگرد چھپے ہوئے تھے، دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوشہرہ ورکاں: رشوت لینے پر سب انسپکٹر گرفتار

نوشہرہ ورکاں: رشوت لینے پر سب انسپکٹر گرفتار

 

Related posts

ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی تحقیقات کرائی جائیں، پی ٹی آئی

nehal qavi

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس : ظفر حجازی نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

shakir shaikh

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More