مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج تک کسی دہشت گردی میں کسی کرسچن کا نام نہیں آیا اور نہ ہی کسی مسیحی کو سڑک پر مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ طبیعت ناساز تھی مگر آنے کا وعدہ کیا تھا اس لیے آنا ضروری سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ہے۔ مسیحی برادری کے لیے پکی چھتوں کے گھر کا انتظا م کر کے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں کرسچن برادری کے لیے کالونی بنائیں گے۔ہم نے نالہ لئی کے لیے 100ارب روپے کا منصوبہ منظور کرایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More