تازہ ترین
بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے جھڑپیں ہوئیں، چینی وزیرخارجہ

بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے جھڑپیں ہوئیں، چینی وزیرخارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز دو مرتبہ سرحدی خلاف ورزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ جھڑپوں میں بھارتی فوج کا کرنل اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ لداخ کے گالوان ویلی میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ترجمان چینی وزارت خارجہ زاہو لیجیان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز دو بار سرحدی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے چینی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ اشتعال انگیزی کی وجہ سے چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ جن میں ایک بھارتی کرنل اور دو فوجی شامل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top