چینی وزارت خارجہ کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد: چین کی وزارت خارجہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ تہنیتی پیغام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کر دیا گیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اعلی معیار کی پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا خواہشمند ہے ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک قریبی پاک چین کمیونٹی کے قیام کا خواہشمند ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More